۶۸ از ۷۱
حاصل علم اپنے چاروں بیٹوں کو ملا ہے اور ابھی محبو بِ ذات کے ماشااللہ سے دوسرے اور چوتھے نمبر کے نورِ نظر حیات ہیں اِن سے وابسطہ ہوکر براہِ راست فیض حاصل کرسکتے ہیں یوں تو محبوبِ ذات کے پہلے نورِ نظر جناب حضرت سید افضال احمد حسین گیلانیؒ اور تیسرے نمبر کے نورِنظر جناب حضرت سید افتخار احمد حسین گیلانیؒ کے بیٹے جناب حضرت سید مبارک علی شاہؒ اور جناب حضرت ڈاکٹر صاحبزادہ سید مسعود السیدؒ سے بھی محبوبِ ذات کا فیض جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن کہیں کسی اور جگہ اتنا فیض حاصل نہیں ہے کیوں کہ تمام بڑے اولیاء کرام اور محبوبین کا فیض کئی نسلوں اور سلسلوں میں منقسم ہو چکا ہے حبیبِ خدا نے فرمایا ہے کہ میں علم کا شہر ہوں اور علی اسکا دروازہ ہیںتو اس دروازے تک پہنچنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت امام حسنؑ اور حضرت امام حسینؑ سے۱۲ محبوب بھیجے یا۱۲ راستے مختلف وقتوں میں بنائے اِن میں سے ۱۱ راستے یا محبوبین کے کئی گلیاں یا کئی نسلیں گزر جانے کی وجہ سے فیض اس طرح میسر نہیں ہوگا جیسے اس وقت محبوبین یا اولیاء کرام کی موجودگی میں اور انکے بیٹوں اور پوتوں کی موجودگی کے وقت میں مسلمانوں کو میسر تھا اسی طرح جیسے ہزاروں کلو میٹر سے آنے والہ سمندر کا پانی جو کئی دریائوں میں بٹ چکا ہو تو اسکے پانی کے بہائو میں وہ تیزی نہیں ہو گی یا پانی وافر مقدار میں ہم تک نہیںپہنچے گا جتنا اس سمندر کے اسٹارٹ میں ہوا ہو گا اِسی طرح اِس صدی میں اللہ تعالیٰ نے محبوبِ ذات کو پیدا کرکے مسلمانوں کو ایک اور آخری موقعہ فراہم کر دیا ہے علم کے دروازے تک پہنچنے کا کیوں کہ محبوبِ ذات کے بیٹے ماشااللہ سے ابھی حیات ہیں یہی وجہ ہے کہ محبوبِ ذات کے خلفاء اور مریدوں کو اللہ تعالیٰ نے مقامِ فقر سے نوازا ہے محبوبِ ذات کے دور میں اور انکے پردہ کرنے کے بعد ابھی بھی کثیر تعداد میں کرامتیں جاری وساری ہیں یہی مقامِ فقر حاصل کر نے کے لئے ڈاکٹر علامہ اقبال نے درگاہ حضرت محبوبِ الہی دہلی میں چلہ کاٹا اور انہوں نے التجائے مسافر کے نام سے ایک کلام لکھا جسکے چند شعر لکھ رہا ہوں۔ان اشعار سے معلوم ہوتا ہے علامہ اقبال کو اولیاء کرام کی قدر ومنزلت کا اندازہ کے ساتھ ساتھ مقامِ محبوبیت کا بھی اندازہ تھا۔(نظم التجائے مسافر بہ درگاہ حضرت محبوبِ الہی) ۔تری لحد کی زیارت ہے زندگی دل کی مسیح وخضر سے اونچا مقام ہے تیرا نہاں ہے تیری محبت میں رنگِ محبوبی بڑی شان بڑا احترام ہے تیرا
یہ متن مصنف کی اپنی ٹائپ شدہ (InPage) فائل سے لیا گیا ہے۔
صفحہ بدلنے کے لیے دائیں بائیں سوائپ کریں