۶۷ از ۷۱
ابوبکرؓ۔۔ حضرت عشمانِغنیؓ جن کا قد ایک جیسا تھا دونوں کی داڑھی مبارک لمبی رنگ سفید وسرخ مودب کھڑے نظر آئے ان کے ساتھ ہی حضرت عمر فاروقؓ قد لمبا فربہ جسم رنگ سرخ و سفید داڑھی مبارک گھنی چہرہ بارعب دکھائی دئے میں ان کی دل بھر کی زیارت کی اس کے چند منٹ بعد آپ ﷺ اور حضرت علیؓ گندمی رنگ سرخی مائل درمیانہ قد مظبوط جسم چہرہ گول داڑھی مبارک چھوٹی اور گول تھی تشریف لارہے تھے میں بڑھ کر قدم بوسی کا شرف حاصل کیا پھر غنودگی سے ہوش میں آگیا۔ ۔خلیفہ اللہ دتا سیالکوٹ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ۱۹۵۲ میں محبوبِ ذات سے بیعت کی اسی دن محبوبِ ذات کے وجود اطہر سے نور کی کئی رنگوں کی (سرخ، سبز،نیلی) تجلیاں ظاہر ہوئیں جنہیں میں ان کھلی آنکھوں سے دیکھتا رہا۔ میںنے حضرت محبوبِ ذات کو نوری تاج پہنے ہوئے کئی دفعہ دیکھا مجھے آپؒ نے مکہ مکرمہ بیت اللہ کی زیارت کرائی آپﷺ کا روضہ مبارک کی جالی کی زیا رت کرائی نجف اشرف حضرت علیؓ کے روضہ کی زیارت کرائی کربلا معلے حضرت امام حسینؑ کے روضہ کی زیارت کرائی۔ حضرت سیدنا غوث الااعظم کے قبر کی زیارت کرائی میں نے کئی دفعہ محبوبِ ذات کو سفید گھوڑی پر سوار ہوئے دیکھا اور کئی اولیاء کرام کی زیارت کرائی۔ ۔محمد صادق صاحب صادق آباد کے بیان کرتے ہیں کہ میں ایک روز ریڈیو پر یہ قوالی سن رہا تھا کہ۔ "میرا پیا گھر آیا لعل نی۔ تو حضرت محبوبِ ذات نفسِ نفیس تشریف لے آئے اور ارشاد فرمایا سیالکوٹ میں میرا روضہ ہے آپ آجائیں میں نے عرض کی مجھے اپنی راہنمائی میں لے کر چلیں چنانچہ میں محبوبِ ذات کی رہنمائی میں دربار شریف پہنچ گیا اور اوّل سرکارؒسے بیعت ہوگیا۔ اللہ تعالیٰ نے اِس صدی میں محبوبِ ذات کو پیدا کر کے مسلمانوں اور خاص طور پر پاکستان کے مسلمانوں پر بہت بڑ احسان کیا ہے کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے اس صدی میں اپنے ایک محبوب کو پیدا کیا ہے اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے برصغیر کے مسلمانوں خاص طور پر پاکستان کو بہت زیادہ فیض حاصل ہو رہا ہے کیوں کہ ابھی ماشااللہ سے محبوب ذات کے بیٹے حضرت سید اقبال احمد شاہ گیلانیؒ اور سید امجد علی شاہ گیلانیؒ حیات ہیں اور محبوبِ ذات نے فرمایا ہے کہ میرے چاروں بیٹے نورِ نظر ہیں اور میری عمر بھر کی کمائی ہے ایک ولی کی عمر بھر کی کمائی کیاہو سکتی ہے وہ علم ہی ہے محبوبِ ذات کو
یہ متن مصنف کی اپنی ٹائپ شدہ (InPage) فائل سے لیا گیا ہے۔
صفحہ بدلنے کے لیے دائیں بائیں سوائپ کریں