منڈھیر شریف سیداں

صاحبزادگان

حضرت محبوبِ ذاتؒ کے چار صاحبزادگان۔ کسی تصویر پر ٹیپ کر کے ان کا حصہ دیکھیں۔

سید افضال احمد حسین گیلانیؒ

تصاویر

ابھی کوئی تصویر شامل نہیں کی گئی۔

ویڈیوز

Syed Afzaal Ahmad Hussain Gillani (R.A) URF AWAL SARKAR URS MUBARAK 2021

YouTube پر دیکھیں

2 جون، 2021

تعارف

حضرت سخیٔ کامل، سرکار اوّل صاحب، سید محمد افضال احمد حسین گیلانیؒ حضرت محبوبِ ذاتؒ کے سب سے بڑے صاحبزادے ہیں، اور حضرت محبوبِ ذاتؒ کی کنیت «ابو محمد» آپؒ ہی کے نام سے ہے۔ آپؒ ۲۱ جولائی ۱۹۲۶ء (محرم الحرام ۱۳۴۵ھ) کو پیدا ہوئے۔ شجرہ شریف میں آپؒ کو «پیکرِ صدق و صفا، قدوۃ السالکین، زبدۃ العارفین، سلطان المشائخ، سخیٔ کامل، عکسِ محبوبِ ذات» اور «محبوبِ خاصِ محبوبِ ذات» لکھا گیا ہے، اور «مرآۃ الرحمٰن» اور شجرہ شریف دونوں میں آپؒ کو سجادہ نشین درج کیا گیا ہے۔

حضرت محبوبِ ذاتؒ آپؒ سے بے حد محبت فرماتے تھے، اسی لیے لوگ آپؒ کو «محبوبِ خاص» کہنے لگے۔ والدِ گرامی کی حیاتِ مبارکہ میں آپؒ دربار شریف کی زراعت اور لنگر کا انتظام سنبھالتے تھے۔ حضرت محبوبِ ذاتؒ کے وصال کے بعد آپؒ نے کبھی چارپائی پر آرام نہ فرمایا، فرش پر سوتے رہے؛ روضۂ مبارک کی طرف کبھی پیٹھ نہ کی؛ جب بھی حضرت محبوبِ ذاتؒ کا نام آتا، انگوٹھے چوم کر آنکھوں اور پیشانی سے لگاتے، اور کبھی نام لے کر نہ پکارا بلکہ ہمیشہ «سرکار» یا «مہربان» کہا۔ اس کے بعد آپؒ گنتی کی چند محافل کے سوا کہیں تشریف نہ لے گئے۔

دربارِ عالیہ کی مشہور تصنیف «ملفوظاتِ محبوبِ ذات» آپؒ ہی کی ہے۔ انبالہ میں جن کے جلنے اور حضرت سلیمانؑ کے جنات سے عہد لینے کا مشہور واقعہ بھی آپؒ ہی نے بیان فرمایا۔

آپؒ نے ۲۰ مارچ ۱۹۹۸ء (ذوالقعدہ ۱۴۱۸ھ) کو وصال فرمایا اور دربار شریف میں آسودۂ خاک ہیں۔

تفصیلات

عرس مبارک
۲۱ شوال المکرم

شجرہ شریف میں دیکھیں