۶۰ از ۷۱
یکے بعد دیگرے ستر مرید آپؒ کو افطار کی دعوت دینے آئے اور آپؒ نے ہر ایک سے اس کے ہاں آنے کا وعدہ فرمالیا جب افطار کا وقت آیا تو آپؒ ہر ایک مرید کے گھر میں موجود تھے۔صبح کو جب یہ سب لوگ آپؒ کے مدرسہ میں جمع ہوئے تو ہر ایک نے ازراہِ فخر بیان کیا غرض سب ایک دوسرے کو جھٹلانے لگے۔مدرسہ کے خدام نے اِن کا جھگڑا سنا تو کہا رات کو تو حضرتؒ مدرسہ سے باہر کہیں تشریف ہی نہیں لے گئے آپؒ نے تو یہیں ہمارے ساتھ روزہ افطار فرمایا اب تو سب کو حیرت ہوئی اور آپؒ کی خدمت میں حاضر ہو کر واقعہ دریافت کیا۔آپؒ نے فرمایا اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں تم سب سچے ہو۔اللہ تعالیٰ نے اولیاء اللہ کو اتنی قوت عطا کی ہے کہ وہ بیک وقت بہت سے مقامات پر موجود ہو سکتے ہیں۔
ایک دن حضرت ابوالفتوحؒ سیدنا غوث اعظمؒ کی خدمت میں حضرت احمد عطسیؒ قطب کی رحلت کی خبر لائے اور درخواست کی ان کی جگہ کوئی دوسرا قطب مقرر فرمایئے آپ نے فرمایا بہت اچھا جلد ہی کسی کو مقرر کیا جائے گا اسی رات ایک چور چوری کی نیت سے آپ کے دولت کدے میں آیا ایک حجرہ سے کچھ برتن اٹھانا چاہتا تھا کہ یک لخت بینائی سلب ہوگئی۔گھبرا کر حجرہ سے باہر نکلا۔حضرتؒ نے دیکھ کر پوچھا تو کون ہے اور یہاں کس غرض سے آیا ہے اس نے سچ سچ سارا حال بتادیا۔آپ نے اس سے توبہ کرائی اور پھر اپنا لعب مبارک اس کی آنکھوں پر لگایا اس کی بنیائی فوراً عود کر آئی۔اب آپ نے اسے اپنے فیض باطنی سے نوازا اور تزکیہ نفس اور سلوک کی منازل طے کرا کر ابدال بنادیا پھر اس کا تقرر حضرت احمد عطسیؒ کی جگہ کردیا۔
ایک دن آپؒ اپنے مدرسہ میں درس و تدریس میں مشغول تھے کہ یکا یک آپ کا چہرہ مبارک سرخ ہوگیا اور آپؒ نے اپنا ہاتھ چادر کے اندر کرلیا کچھ دیر بعد جب باہر نکالا تو آستین سے پانی ٹپک رہا تھا۔طلباء آپؒ کے جلال سے مبہوت ہوگئے اور کچھ دریافت نہ کرسکے اس واقعہ کے دو ماہ بعد کچھ سوداگر بحری سفر کے بعد بغداد پہنچے اور بہت سے تحائف لے کر حضرتؒ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔آپ نے طلباء کے سامنے ان کا حال پوچھا سوداگروں نے بیان کیا کہ دو ماہ ہوئے ہم پر سکون سمندر میں سفر کر رہے تھے کہ یکا یک تیز و تند ہوا چلنے لگی۔اور سمندر میں اچانک ہولناک تلاطم پیدا ہوا۔ہمارا جہاز گرداب میں پھنس کر ڈوبنے لگا۔اس وقت بے اختیار ہماری زبان سے یا
یہ متن صفحے کی تصویر سے ٹائپ کیا گیا ہے اور ابھی جانچا نہیں گیا — اس میں غلطی ہو سکتی ہے۔ اصل صفحہ ہی معتبر ہے۔
صفحہ بدلنے کے لیے دائیں بائیں سوائپ کریں