۵۹ از ۷۱
ہیں اور ارشاد فرما رہے ہیں۔
”اے صالح! تجھ کو فرزندِ صالح عطا کیا ہے۔وہ میرا محبوب ہے اور خدائے پاک و برتر کا محبوب ہے اور تمام اولیاءؒ و اقطاب میں اِس کا مرتبہ بلند ہے“۔
حضرت غوث الاعظمؒ پیدا ہوئے تو آپ کے شانہ مبارک پر نبی اکرم ﷺ کے قدم مبارک کا نقش موجود تھا جو آپ کے ولی کامل ہونے کی دلیل تھا۔
آپؒ کے والدین کو اللہ تعالیٰ نے عالم خواب میں بشارت دی کہ جو لڑکا تمہارے ہاں پیدا ہوا ہے سلطان الاولیاء ہوگا۔اس کا مخالف گمراہ اور بد دین ہوگا۔
آپؒ کی ولادت کی شب صوبہ گیلان میں قریباً گیارہ صد لڑکے پیدا ہوئے جو سب کے سب رتبہ ولایت پر فائز ہوئے۔اِس رات تمام علاقہ گیلان میں کوئی لڑکی پیدا نہیں ہوئی۔
آپ رمضان المبارک کے مہینہ کی چاند رات کو پیدا ہوئے۔دن کے وقت مطلق دودھ نہیں پیتے تھے افطار کے وقت سے لے کر سحری کے وقت تک والدہ ماجدہ کا دودھ پیتے تھے۔ ولادت کے دوسرے سال ابر کی وجہ سے رویت ہلال کے متعلق کچھ شبہ پڑ گیا تھا اسی دن شعبان کی ۲۹ تاریخ تھی دوسرے دن جب غوث الاعظم نے دودھ کو مطلق منہ نہ لگایا تو آپ کی والدہ سمجھ گئیں کہ آج رمضان کی پہلی تاریخ ہے چنانچہ انہوں نے لوگوں کو یہ خبر سنائی اور بعد میں معتبر شہادتوں سے آپ کی والدہ کے قیاس کی تصدیق بھی ہوگئ۔
آپؒ نے حضرت قاضی ابوسعید مبارک مخرمیؒ کے ہاتھ پر بیعت کی۔
ایک خرقہ مبارک جو آپ ﷺ نے حضرت علیؓ کو عطا کیا تھا (اس خرقہ کے متعلق مزید تفصیل محبوب ذات کے تعارف میں بیان کی جائے گی) وہ خرقہ آپ کے پیر نے آپ کو پہنایا
ایک دفعہ ماہ رمضان میں ایک مرید آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور التجا کی کہ آج شام کو روزہ میرے غریب خانہ پر افطار فرمائیں۔آپ نے اس کی درخواست قبول کرلی۔اسی طرح
یہ متن صفحے کی تصویر سے ٹائپ کیا گیا ہے اور ابھی جانچا نہیں گیا — اس میں غلطی ہو سکتی ہے۔ اصل صفحہ ہی معتبر ہے۔
صفحہ بدلنے کے لیے دائیں بائیں سوائپ کریں