۶ از ۷۱
وہ بلند رتبہ کتاب (قرآن) کوئی شک کی جگہ نہیں اسمیں ہدایت ہے۔
ڈر والوں کو وہ جو غیب پر (بے دیکھے) ایمان لائے۔
اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں کہ اِس کتاب پر کوئی شک نہیں کرنا اور اسمیں ہدایت ہے ان ڈر والے لوگوں کے لئے جو غیب کی باتوں پر ایمان رکھتے ہیں اور اگر غیب کی باتوں پر ایمان نہیں رکھتے تو نتیجہ یہ نکلے گا (اول) اللہ سے ڈرتے نہیں (دوئم) پھر اِس کتاب سے کوئی ہدایت نہیں ملے گی اور جب ڈر نہیں ہے اور ہدایت نہیں ہے تو تمام اعمال بے کار گئے اِس لئے مسلمانوں کو غیب کی باتوں پر ایمان لانا ہوگا اور غیب کے علم کے متعلق جو باتیں بیان کی جارہی ہیں اُن پر بھی ایمان رکھنا ضروری ہے ورنہ ہدایت نہیں ملے گی اور انسان مسلمان ہو کر بھی خسارے میں رہے گا۔
علم کے متعلق مزید تفصیل جاننے کے لیے کہ ‘علم’ کیا ہے اور آج کل کے دور میں عالم لوگ کون ہیں مندرجہ ذیل آیتیں اور احادیث غور سے دیکھیں۔
سورۃ الکھف کی آیت ۶۰ سے ۸۰ پارہ ۱۵ اور ۱۶ (پارہ ۱۵ اور ۱۶) کو آپؐ نے لوگوں کو سنایا
بخاری شریف جلد اوّل صفحہ ۱۵۷ اور ۱۵۸ میں حدیث شریف بیان کی جارہی ہے۔
’’آپؐ نے فرمایا موسیٰ بنی اسرائیل میں خطبہ پڑھنے کو کھڑے ہوئے تو لوگوں نے ان سے پوچھا کہ سب لوگوں میں بڑا عالم کون ہے موسیٰؑ نے کہا کہ میں بڑا عالم ہوں اللہ نے بڑا عتاب فرمایا کیونکہ انھوں نے یوں نہیں کہا کہ اللہ کو معلوم ہے پھر اللہ نے ان کو ایک وحی بھیجی کہ میرا ایک بندہ ہے وہاں جہاں دو دریا فارس اور روم کے سمندر میں ملے ہیں وہ تجھ سے زیادہ علم رکھتا ہے موسیٰؑ نے عرض کیا پروردگار میں اس تک کیونکر پہنچوں گا حکم ہوا ایک مچھلی زنبیل میں رکھ لے جہاں وہ مچھلی گم ہو جائے وہیں وہ بندہ ملے گا پھر موسیٰؑ چلے اور ان کے ساتھ ان کے خادم یوشع بن نون بھی آپ کے ہمراہ ہو گئے۔ دونوں نے مچھلی زنبیل میں رکھ لی جب دونوں سحرے کے پاس پہنچے تو حضرت موسیٰ اپنا سر زمین پر رکھ کر سو گئے مچھلی زنبیل (تھیلی) سے نکل بھاگی اور دریا میں کود گئی موسیٰؑ اور ان کے خادم کو تعجب ہوا خیر وہ دونوں ایک رات دن جتنا باقی رہا تھا اس میں چلتے رہے جب صبح ہوئی تو موسیٰ نے اپنے خادم سے کہا کہ ہمارا ناشتہ لاؤ ہم اس سفر سے تھک گئے ہیں اور موسیٰؑ کو تھکان نے چھوا بھی نہیں مگر جب اس جگہ سے آگے بڑھے جہاں تک ان کو جانے کا حکم ہوا تھا اسی
یہ متن صفحے کی تصویر سے ٹائپ کیا گیا ہے اور ابھی جانچا نہیں گیا — اس میں غلطی ہو سکتی ہے۔ اصل صفحہ ہی معتبر ہے۔
صفحہ بدلنے کے لیے دائیں بائیں سوائپ کریں