۵۷ از ۷۱
چلے جاتے ہیں تمہارے اونٹ شوق سے یہاں بیٹھیں۔ لیکن صبح کو جب ساربان نے اونٹوں کو اٹھانا چاہا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اونٹوں کے جسم زمین سے چپک گئے ہیں اس کے بعد ان ساربانوں نے آپ سے معافی مانگی۔ آپ نے فرمایا جاؤ تمہارے اونٹوں کے اٹھنے کا حکم ہو گیا ہے چنانچہ جب ساربان اونٹوں کے پاس آئے تو دیکھا کہ سب اُونٹ کھڑے ہوئے ہیں۔
۲۔ اناساگر جہاں بہت سے مندر تھے وہاں حضرت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حوض نپلہ کے کنارے بیٹھ کر وضو کرتے تھے برہمن کا عقیدہ تھا کہ مسلمانوں کے ہاتھ لگانے سے حوض کا پانی ناپاک ہو جاتا ہے انھوں نے وضو کے معاملے میں سختی کا برتاؤ کیا۔ حضرت کو سخت ناگوار گذرا۔ آپ نے اناساگر کا پانی ایک پیالہ میں منگوایا تو پیالہ کا بھرنا تھا کہ اناسگر اور حوض نپلہ دونوں خشک ہو گئے۔
۳۔ شہاب الدین غوری کے خواب میں حضرت تشریف لائے اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ہندوستان تمہیں عنایت کرنیوالے ہیں تم اس ملک کو روانہ ہو جاؤ اسی خواب کے بعد شہاب الدین غوری نے خراسان سے ہندوستان کا سفر کیا اور ہندوستان فتح کیا۔
آپ ۴۰۰ ہجری میں پیدا ہوئے۔
حضرت داتا صاحب ؒ بن سید عثمان بن سید علی بن عبدلرحمٰن بن شاہ شجاع بن ابوالحسن علی بن حسن اصغر بن سید شہید بن امام حسن بن حضرت علی کرم اللہ وجہہ رضوان اللہ علیہم اجمعین۔
حضرت نے اپنے ماموں حضرت جنید بغدادی ؒ سے کی۔
پیدائش: آپ ماہ صفر ۶۳۴ھ میں شہر بدایوں میں پیدا ہوئے۔
یہ متن صفحے کی تصویر سے ٹائپ کیا گیا ہے اور ابھی جانچا نہیں گیا — اس میں غلطی ہو سکتی ہے۔ اصل صفحہ ہی معتبر ہے۔
صفحہ بدلنے کے لیے دائیں بائیں سوائپ کریں