۵۰ از ۷۱
دین میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کا انعام و کرام حاصل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کے دوستوں میں شمار ہونے کے لئے، مومن بننے کے لئے مسلمانوں کو سورۃ فاتحہ کے مطابق (ہمیں انکے راستے پر چلا جن پر تیرا انعام و کرام ہے) انعام و کرام والے لوگ یعنی اولیاء کرام یہی دین کے اصل عالم ہیں اور دین کے اصل رکھوالے ہیں اور اللہ کے دوست ہیں (جو اِس کتاب میں بتا دیا گیا ہے) انہی لوگوں کے اپنائے ہوئے اور بتائے ہوئے مندرجہ ذیل عمل جو ارکانِ اسلام کے علاوہ ہیں اپنا کر حاصل کر سکتے ہیں۔
۱۔ آپ ﷺ لوگوں کو بیعت کرتے تھے اور یہی عمل اولیاء کرام نے اپنایا ہوا ہے اسی لئے سب سے پہلے کسی کامل ولی کے ہاتھ پر بیعت ہو جائیں (آج کل عامل بھی ولی بنے پھرتے ہیں اِن کے ہاتھ پر بیعت نہیں ہونا کیونکہ یہ لوگ ہی ولی کے نام پر دھوکا دے کر لوٹ رہے ہیں عامل ولی نہیں ہو سکتا ہے اِس کتاب میں تفصیلاً بتا دیا گیا ہے کہ ولی کون ہے) تاکہ خالی ذھن پر شیطان کا قبضہ نہ ہو اور ایک ولی کامل کا قول ہے کہ جسکا کوئی پیر نہیں اسکا پیر شیطان ہے۔ ۲۔ سر پر ہر وقت ٹوپی (پگڑی) پہننا آپ ﷺ زیادہ تر وقت سر ڈھک کر رکھتے تھے۔ ۳۔ ہر وقت وضو میں رہنا (آپ ﷺ معراج کی موقع پر جنت میں حضرت بلال ؓ کی قدموں کی آواز سنی تو آپ ﷺ نے حضرت بلال ؓ سے پوچھا کہ بلال ؓ کیا عمل کرتے ہو جو تمہاری آواز جنت میں سنائی دی حضرت بلال ؓ نے فرمایا کہ میں ہر وقت وضو میں رہتا ہوں (آپ ﷺ کو یہ سب معلوم تھا لیکن پوچھا اس لئے کہ مسلمانوں کو معلوم ہو جائے)۔ ۴۔ درود و سلام زیادہ سے زیادہ پڑھنا اور درود و سلام کی محفلیں زیادہ سے زیادہ کرنا۔ ۵۔ جمعرات کو فاتحہ پڑھنا۔ ۶۔ اولیاء کرام کے عرس کو زور شور سے منانا (عرس کیا ہے جب اللہ تعالیٰ کے دوست یا ولی کا دنیا سے پردہ ہو جاتا ہے تو ملائکہ آسمان پر خوشی مناتے ہیں کہ آج ایک اللہ کا دوست کامیاب زندگی گذار کر ہم سے ملنے آ رہا ہے تو زور شور سے اس ولی کے استقبال کی
یہ متن صفحے کی تصویر سے ٹائپ کیا گیا ہے اور ابھی جانچا نہیں گیا — اس میں غلطی ہو سکتی ہے۔ اصل صفحہ ہی معتبر ہے۔
صفحہ بدلنے کے لیے دائیں بائیں سوائپ کریں