۴۶ از ۷۱
ہیں صرف غور کرنے کی بات ہے اور اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشراف المخلوقات بنایا ہے وہ ایسے ہی نہیں بنایا بلکہ عقل اور شعور سے مالا مال کیا ہے جیسے اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو فرشتوں سے افضل کیا عقل و شعور اور علم عطا کر کے اسی لئے غور کریں کہ اللہ تعالیٰ نے مقدس چیزیں جن میں کائنات کی پہلی تصویریں تھی جو کائنات کے مالک نے اپنے پیاروں کی بنائی تھیں وہ کیا تھیں۔ قرآن کی دونوں آیت بیان کی جا رہی ہیں جسمیں انسان کو اشرف المخلوقات اور کائنات کی پہلی تصویروں کا ذکر کیا گیا ہے۔
اور اللہ تعالیٰ نے آدم ؑ کو تمام (اشیاء کے) نام سکھائے پھر سب (اشیاء) کو ملائکہ پر پیش کر کے فرمایا سچے ہو تو ان کے نام تو بتاؤ بولے پاکی ہے تجھے ہمیں کچھ علم نہیں مگر جتنا تو نے ہمیں سکھایا بے شک تو ہی علم و حکمت والا ہے فرمایا اے آدم ؑ بتا دے انہیں سب (اشیاء کے) نام جب اس نے (یعنی آدم ؑ نے) انہیں سب کے نام بتا دیئے۔
سورۃ بقرۃ آیت ۳۱ سے ۳۴ (پارہ۱)
اللہ تعالیٰ انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اِس آیت سے ثابت ہو گیا ہے مسلمان غور تو کریں۔ اَب ایک اور آیت۔
اور اِن سے ان کے نبی نے فرمایا اس کی بادشاہی کی نشانی یہ ہے کہ آئے تمہارے پاس تابوت جسمیں تمہارے رب کی طرف سے دلوں کا چین ہے اور کچھ بچی ہوئی چیزیں ہیں معزز موسیٰ ؑ اور معزز ہارون ؑ کے ترکہ کی کہ اٹھاتے لائیں گے اسے فرشتے بیشک اس میں بڑی نشانی ہے تمہارے لئے اگر ایمان رکھتے ہوں۔
سورۃ البقرۃ آیت ۲۴۸ (پارہ۲)
تابوت شمشاد کی لکڑی کا ایک دراز صندوق تھا جسکی لمبائی تین ہاتھ اور چوڑائی دو ہاتھ اسکو اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم ؑ سے نازل فرمایا تھا اس میں تمام انبیاء ؑ کی تصویریں تھی انکے مساکن و مکانات کی تصویریں تھیں اور آخر آپ ﷺ کی اور آپ ﷺ کی دولت سرائے [ناخواندہ] کی تصویر ایک یاقوت
یہ متن صفحے کی تصویر سے ٹائپ کیا گیا ہے اور ابھی جانچا نہیں گیا — اس میں غلطی ہو سکتی ہے۔ اصل صفحہ ہی معتبر ہے۔
صفحہ بدلنے کے لیے دائیں بائیں سوائپ کریں