۳۹ از ۷۱
مشاہدات شروع ہو جاتے ہیں تو وہ مسلمان علم الیقین سے نکل کر عین الیقین میں آ جاتا ہے اور جب مسلمان عین الیقین میں آ جاتا ہے اور جب اللہ تعالیٰ کائنات کی حقیقتیں مشاہدات کے طور پر دکھانے شروع کر دیتے ہیں تو ایک نئی دنیا سامنے آتی ہے یہ تمام مشاہدات کھلی آنکھ سے اور خواب کے ذریعہ متعارف کرائے جاتے ہیں یہ خالصتاً اللہ کی طرف سے انعامات ہیں جو اللہ تعالیٰ اپنے دوستوں کو نوازتا ہے اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں عین الیقین کے متعلق فرماتے ہیں۔
اور اسی طرح ہم نے ابرہیم کو دکھائے ہیں ساری بادشاہی آسمانوں اور زمین کی اس لئے کہ وہ عین الیقین والوں میں ہو جائے۔
سورۃ الانعام آیت ۷۵ (پارہ ۷)
یہاں اللہ تعالیٰ نے فرما دیا ہے کہ عین الیقین کیا ہے جب مسلمان عین الیقین میں آ جاتا ہے تو یہ سفر آگے بڑھ کر حق الیقین کے مقام تک پہنچ جاتا ہے اور یہی مقام مقام فقر ہے یہ وہ مقام ہے جو مومن کی معراج ہے اس مقام پر اللہ تعالیٰ جب کسی بندے (دوست) کو پہنچا دیتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اس بندے کو اختیارات دے دیتا ہے کہ وہ اب اپنی مرضی سے جو چاہے مشاہدات دیکھ سکتا ہے عین الیقین میں جب کوئی مسلمان ہوتا ہے تو اللہ جو چاہے وہ دیکھا دیتے ہیں لیکن حق الیقین میں مومن اپنی مرضی سے جو چاہے دیکھ سکتا ہے اور پل بھر میں جہاں چاہے اپنے آپ کو منتقل کر سکتا ہے۔ یہ وہ مقام ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے تمام پیغمبروں کو پیغمبروں کے درباریوں اور آپﷺ کو، آپﷺ کے صحابہ کرام، تمام امامین اور تمام اولیاء کرام جیسے حضرت غوث الاعظم دستگیرؒ، حضرت محبوب ذاتؒ، حضرت داتا صاحبؒ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ اور حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ وغیرہ وغیرہ کو عطا کیا ہے۔ عام فہم میں علم الیقین سے عین الیقین اور حق الیقین کے سفر کو روحانیت اور تصوف سے تعبیر کرتے ہیں اور مشاہدات کے عمل کو کشف سے تعبیر کرتے ہیں۔ اور حضرت مجدد الف ثانیؒ روحانیت کے متعلق روشنی ڈالتے ہیں کہ روحانی مشاہدات اس لیے ہوتے ہیں کہ زبانی ایمان مشاہداتی ہو کر بندہ علم الیقین سے عین الیقین اور پھر آگے حق الیقین کے درجے تک پہنچ جانے کے لئے ہو اور اخلاص حاصل ہو اخلاص یہ ہے کہ ہر کام صرف اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلیے ہو اور اخلاص ہی سے اعمال کا وزن ہے روحانیت کا اصل مقصد یہ ہے کہ عبادت کا ذوق پیدا ہو اور
یہ متن صفحے کی تصویر سے ٹائپ کیا گیا ہے اور ابھی جانچا نہیں گیا — اس میں غلطی ہو سکتی ہے۔ اصل صفحہ ہی معتبر ہے۔
صفحہ بدلنے کے لیے دائیں بائیں سوائپ کریں