۳۷ از ۷۱
کہ اللہ کا حکم آ جائے (قیامت)۔
بخاری شریف جلد اول صفہ ۱۳۹
اس حدیث مبارک میں آپﷺ فرما رہے ہیں کہ دینے والا تو اللہ ہی ہے اور اللہ تعالیٰ دے رہا ہے آپﷺ کو تا کہ آپﷺ مسلمانوں کو دیں لیکن اسی کو جسکو اللہ تعالیٰ کو ہدایت دینا مقصود ہے اور یہ دین کی جماعت قیامت تک رہے گی اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ آپﷺ قیامت تک اللہ تعالیٰ سے دین کی سمجھ لیتے رہیں گے اور قیامت تک آپﷺ اس دین کی جماعت کو دیتے رہیں گے۔ اب مسلمان یہ سوچتے ہوں گے یہ کیسے ممکن ہے کہ آپﷺ دین کی باتیں کیسے دیں گے جب کہ آپﷺ دکھائی دیتے تو ہیں نہیں آپﷺ تو وصال کر چکے ہیں۔ نہیں ایسی بات نہیں اس حدیث کے مطابق دین کی جماعت قیامت تک رہے گی اور یہی دینی جماعت کے لوگ ہیں جو آپﷺ کا دیدار بھی کر سکیں گے اور آپﷺ سے ہدایت بھی لیتے رہیں گے کیونکہ اور کوئی دینی جماعت ہو نہیں سکتی کیونکہ انکو سمجھنے کی ہدایت کسی سے ملتی ہی نہیں کیونکہ انکی آنکھیں روشن ہی نہیں ہیں۔ آج کی ضرورت یہ ہے کہ اُس دینی جماعت کو تلاش کریں جسکو ہدایت ملتی ہو۔ وہ علم والے لوگ جو کہ آل رسولﷺ ہیں اور انہیں اللہ تعالیٰ اپنا دوست کہتے ہیں یعنی اولیاء کرام ہیں۔ یہی لوگ بینائی والے لوگ ہیں یہی لوگ ہی رہبر ہیں یہی لوگ عالم ہیں۔ اَب اِس حدیث کے مطابق اگر کسی کو دین کی ہدایت دینا اللہ تعالیٰ کو مقصود ہو گا تو وہ لوگ اولیاء کرام کے دروازے تک پہنچ جائیں گے۔ اولیاء کرام کے پاس بیٹھنے سے ہی دین کی سمجھ آنا شروع ہو جائے گی یہی وسیلہ ہے جنکے ذریعہ اللہ تعالیٰ تک رسائی ممکن ہے جو یہ کہتے ہیں کہ ہمیں ضرورت نہیں ہے قرآن اور حدیث موجود ہیں پھر کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن بہت سے مسلمان اولیاء کرام کے پاس جانے سے تو منع کر دیتے ہیں لیکن کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی سے رہبری حاصل کرنے کے لئے کسی بھی دینی جماعت میں شامل ہو جاتے ہیں لیکن شیطان یہ خیال صرف اولیاء کرام کے پاس جانے سے روکنے کے لئے مسلمانوں کے دل میں ڈالتا ہے کہ قرآن اور احادیث موجود ہیں کسی ولی کامل کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے اَب آپ سوچیے کہ ہر دینی جماعت کے پیچھے کسی نہ کسی رہبر کا ہاتھ نہیں ہوتا ایسی بات نہیں ہے بلکہ ہر دینی جماعت کا ایک رہبر ہوتا ہے اُسی سے رہبری حاصل کرتے ہیں ایک طرح سے اِس رہبر کو پیر بنایا
یہ متن صفحے کی تصویر سے ٹائپ کیا گیا ہے اور ابھی جانچا نہیں گیا — اس میں غلطی ہو سکتی ہے۔ اصل صفحہ ہی معتبر ہے۔
صفحہ بدلنے کے لیے دائیں بائیں سوائپ کریں