۳۵ از ۷۱
وہ کلمے کیا تھے طبرانی و حکم و ابونعیم و بیہقی نے حضرت علی مرتضیٰؑ سے مرفوعا روایت کی کہ جب حضرت آدمؑ پر عتاب ہوا تو آپ فکر توبہ میں حیران تھے اس پریشانی کے عالم میں یاد آیا کہ وقت پیدائش میں نے سر اٹھا کر دیکھا تھا کہ عرش پر لکھا ہے لا الہ الا اللہ محمدﷺ رسول اللہ میں سمجھا تھا کہ بارگاہ الٰہی میں وہ رتبہ کسی کو میسر نہیں جو حضرت محمدﷺ کو حاصل ہے اللہ تعالیٰ نے انکا نام اپنے نام اقدس کے ساتھ عرش پر مکتوب فرمایا لہٰذا حضرت آدمؑ نے اپنی دعا میں ربنا ظلمنا الایہ کے ساتھ یہ عرض کیا
اسلک بحق محمدﷺ ان تغفرلی۔
ابن منذر کی روایت میں یہ کلمے ہیں۔
یارب میں تجھ سے بندہ خاص محمدﷺ کے جاہ مرتبت کے طفیل میں اور اس کرامت کے صدقہ میں جو انہیں تیرے دربار میں حاصل ہے مغفرت چاہتا ہوں۔
یہ دعا کرنی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے انکی مغفرت فرمائی آپ کی یہ توبہ دسویں محرم کو قبول ہوئی۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے پہلے پیغمبر کو معاف کرنے کے لئے یہ یاد دلایا کہ عرش پر ایک نام دیکھا تھا وہی نام ہے جس سے اللہ تعالیٰ کا غصہ ٹھنڈا ہو جائے گا اور معافی ہو جائے گی یعنی محمدﷺ کے وسیلہ سے حضرت آدمؑ کی معافی ہوئی جب اللہ تعالیٰ نے حضرت آدمؑ کی معافی منظور کی تو ذریعہ یا وسیلہ بھی اللہ تعالیٰ نے ہی بتا دیا اللہ تعالیٰ خود ہی وسیلہ بتا رہا ہے لیکن آج کا مسلمان وسیلہ کو اہمیت نہیں دیتا۔ کیا حضرت آدمؑ نے اللہ تعالیٰ سے براہ راست (ڈائریکٹ) نہیں مانگا تھا اور کتنے عرصے تک رو رو کر اللہ تعالیٰ سے فریاد کرتے رہے اور پھر اللہ تعالیٰ کو معافی دینا مقصود تھی تو حضرت آدمؑ کے ذہن میں محمدﷺ کا نام ڈالا اور اِسی نام کے واسطہ سے معافی ملی۔ اللہ تعالیٰ نے براہ راست (ڈائریکٹ) حضرت آدمؑ کی معافی سنی اور براہ راست (ڈائریکٹ) ہی اللہ تعالیٰ سے معافی ملی لیکن نبی کے لئے وسیلہ بھی حضرت محمدﷺ ہی کو بنایا۔ یہ صرف سمجھنے کی بات ہے اس میں کوئی شرک یا بدعت والی بات نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں تک ہدایت پہنچانے کے لئے ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر اور سردار انبیاء حضرت محمدﷺ بھیجے اور اپنا کلام قرآن مجید اُن پر نازل کیا۔ اللہ تعالیٰ تو مالک ہے وہ اپنا پیغام ہر انسان کو کیا براہ راست (ڈائریکٹ) نہیں دے سکتے بالکل دے سکتے ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ براہ
یہ متن صفحے کی تصویر سے ٹائپ کیا گیا ہے اور ابھی جانچا نہیں گیا — اس میں غلطی ہو سکتی ہے۔ اصل صفحہ ہی معتبر ہے۔
صفحہ بدلنے کے لیے دائیں بائیں سوائپ کریں