۳۲ از ۷۱
کیسی مسجدیں ہیں شکر ہے کہ یہ فتویٰ نہ لگا کہ مسجد نہیں جانا چاہیے۔
اور وہ جنہوں نے مسجد بنائی نقصان پہنچانے کو اور کفر کے سبب اور مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کو اور اسکے انتظار میں جو پہلے سے اللہ اور اسکے رسول کا مخالف اور وہ ضرور قسمیں کھائیں گے ہم نے تو بھلائی چاہی اور اللہ گواہ ہے کہ وہ بے شک جھوٹے ہیں۔
سورۃ التوبۃ آیت ۱۰۷ (پارہ ۱۱)
آج چاروں طرف نظر ڈالیں تو اِیسی کافی مسجدیں نظر آئیں گی جو مسلمانوں کو آپس میں ایک دوسرے سے لڑانے کا درس دیتی ہیں بلکہ بہت ساری مساجد ایسی ہیں جس میں مسلمان اسلحہ تک رکھتے ہیں اور کراچی میں ایک مسجد ہے جہاں پر دین کا بہت کام ہوتا ہے بلکہ بے حساب بچے حافظ قرآن بنتے ہیں اور دین کی باتیں سکھائی جاتی ہیں اور اُس مسجد سے عالم دین فتویٰ بھی جاری کرتے ہیں اُس مسجد کی چھت سے ۱۰ محرم کے جلوس پر فائرنگ کی جاتی ہے جسکی وجہ سے مسلمان شہید بھی ہو جاتے ہیں لیکن آیت قرآنی کے تحت کسی نے بھی فتویٰ جاری نہیں کیا۔ یہ کیسا دین کا کام ہو رہا ہے کہ مسلمان ایک مسجد سے دوسرے مسلمان کو کافر کہہ رہے ہیں اور فائرنگ کر کے مسلمان کو مارنے کا پلان بنایا جا رہا ہے کچھ تو خدا کا خوف کریں آپﷺ کو دیکھیے آپﷺ کو معلوم ہے کہ فلاں منافق تھا پھر بھی اُس کی نماز جنازہ پڑھا رہے ہیں اور اسکی قبر پر جا کر کھڑے ہو کر مغفرت کے طالب ہیں اور آج مسلمان کو دیکھو دوسرے مسلمان کو کافر کہہ رہا ہے اور مسلمانوں کو قتل کر رہے ہیں جبکہ حدیث میں ہے ۷۳ فرقے ہونگے سارے ناری ہوں گے ایک ناجی، ناری کا مطلب جہنمی تو ہو سکتا ہے لیکن کافر نہیں کہا گیا۔ مسلمان اپنے گناہوں کی وجہ سے دوزخی تو کہلوائے گا لیکن گناہوں کا مرتکب مسلمان کافر نہیں کھلائے گا۔
اللہ تعالیٰ اپنے حبیبﷺ کی قرآن میں جگہ جگہ اہمیت اجاگر کر رہے ہیں جیسے۔
اے ایمان والو اللہ اور رسولﷺ کے بلانے پر حاضر ہو جب رسولﷺ تمہیں اس چیز کے لئے بلائیں جو تمہیں زندگی بخشے گی۔
سورۃ الانفال آیت ۲۴ (پارہ ۹)
یہ متن صفحے کی تصویر سے ٹائپ کیا گیا ہے اور ابھی جانچا نہیں گیا — اس میں غلطی ہو سکتی ہے۔ اصل صفحہ ہی معتبر ہے۔
صفحہ بدلنے کے لیے دائیں بائیں سوائپ کریں