۳۰ از ۷۱
کیا یہ شرک یا بدعت ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے سامنے سرخرو ہو رہا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی تابعداری کرنا یا حکم پر عمل کرنا یہ سب عبادت ہے اور اسکا بہت ثواب ہے۔ یہ دیکھے کہ آپﷺ فرما رہے ہیں۔
جس نے میری قبر کی زیارت کی اس نے میری زیارت کی۔
پھر جالیوں کو بوسا دینا کیسے شرک ہو سکتا ہے کیا اس وقت شرک نہیں ہوتا جب کوئی آپ کے خاندان کا بزرگ یا کوئی حیثیت یا رتبہ میں بڑا ہوتا یا کوئی حاکم وقت آپ کے پاس آتا ہے تو آپ کھڑے ہو کر یا کبھی جھک کر ملتے ہوں گے تو پھر شرک اور بدعت کا رونا نہیں ہوتا ہے لیکن آل رسولﷺ کے گھرانے کا کوئی فرد یعنی کوئی کسی ولی سے جھک کر مل لے یا احتراماً کھڑا ہو جائے یا اس ولی کا ہاتھ احتراماً چوم لے تو یہ شرک ہو جاتا ہے یا کسی کے مزار پر حاضری دے دی تو کفر تک کا فتویٰ لگ جاتا ہے جب کہ آپﷺ نے فرمایا ہے کے جس نے میرے روضے مبارک کی زیارت کی اسنے میری زیارت کی اسی طرح جب کسی آل رسولﷺ (ولی) کی قبر کی زیارت کی تو اس ولی کی زیارت کی۔ اور جب مسلمان یہ دعا کرتے ہیں یا اللہ یہ مسلمان جو فوت ہو چکا ہے اسکی قبر کو جنت کا باغ بنا دے تو یہ سوچئے کہ کیا اللہ تعالیٰ نیک لوگوں کی قبر کو روشن نہیں کر دیتا اور کیا اللہ تعالیٰ نیک لوگوں کی قبر کو جنت کا باغ نہیں بنا دیتے ہیں اور جب کسی قبر کو اللہ تعالیٰ جنت کا باغ بنا دیں تو اُس قبر کی مٹی جنت کی مٹی نہیں ہو جائے گی بالکل ہو جاتی ہو گی اور اُس قبر پر اللہ تعالیٰ کی کتنی مہربانی ہو رہی ہو گی پھر جب مسلمان تعظیمی طور پر اُس قبر کی چادر کو بوسہ دیتا ہے تو اُس کو شرک یا بدعت کا فتویٰ نہیں دینا چاہیے کیونکہ وہ قبر بھی جنت کا باغ ہو جاتی ہے جب دعاء کرتے ہیں تو ایمان بھی رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے اِس ولی کی قبر کو تو یقیناً جنت کا باغ بنا دیا ہو گا ورنہ قول فعل میں تضاد ہونے کی وجہ سے منافقوں میں شمار نہ ہو جائے۔ اَب غور کیجیے کہ جب اللہ تعالیٰ نے جنت سے حجرِ اسود جو ایک پتھر ہے بھیجا تو اُس پتھر کو لگانے کے لئے بڑے بڑے سرداروں میں لڑائی ہو گئی تھی لیکن آپﷺ نے یہ نہیں فرمایا کہ یہ شرک ہے بلکہ سب سرداروں کو ثواب حاصل کرنے کے لئے ایک بڑی چادر پر وہ پتھر رکھوا کر سارے مکہ کے سرداروں سے فرمایا کہ آپ لوگ اِس چادر کو چاروں طرف سے پکڑ لیں پھر آپﷺ نے چادر پر سے حجر اسود کو اُٹھا کر مطلوبہ جگہ پر لگا دیا آج اگر ایسا واقعہ ہوتا تو شرک اور
یہ متن صفحے کی تصویر سے ٹائپ کیا گیا ہے اور ابھی جانچا نہیں گیا — اس میں غلطی ہو سکتی ہے۔ اصل صفحہ ہی معتبر ہے۔
صفحہ بدلنے کے لیے دائیں بائیں سوائپ کریں