۲۸ از ۷۱
سنت کے بغیر قابلِ قبول ہو ہی نہیں سکتا ہے اور پھر یہ اگر سوچ ہے کہ آپ ﷺ کے بغیر جنت حاصل کر لیں گے تو یہ بھی ممکن نہیں ہے کیونکہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ آپ ﷺ کی شفاعت کے بغیر کسی کو بھی جنت نہیں دیں گئے آپ ﷺ کی شفاعت کے بغیر جنت مل جائے گی یہ سوچنا بھی قابل جرم ہے اور یہ سوچ کر عمل کرنا کہ اللہ تعالیٰ رسول ﷺ کے بغیر (رسول ﷺ کی شفاعت کے بغیر) جنت دے دیں گئے جنت تو ملے گی نہیں بلکہ وہ عمل بھی اکارت ہو جائیں گے چاہے وہ عمل سنتِ رسول ﷺ کے مطابق ہی کیوں نہ کئے ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ ﷺ کی تابعداری کا جگہ جگہ قرآن میں درس دے رہے ہیں اور آپ ﷺ کی شان وشوکت بیان فرما رہے ہیں لیکن مسلمان معلوم نہیں کن چکروں میں پڑا ہوا ہے۔
جس نے رسول ﷺ کا حکم مانا بیشک اس نے اللہ کا حکم مانا۔
سورۃ النسا آیت ۸۰ (پارہ ۵)
اے ایمان والو اللہ اور اسکے رسول ﷺ کا حکم مانو۔
سورۃ الانفال آیت ۸۰ (پارہ ۵)
تا کہ اے لوگو تم اللہ اور اسکے رسول ﷺ پر ایمان لاؤ اور رسول کی تعظیم وتوقیر کرو اور صبح وشام اللہ کی پاکی بولو وہ جو تمہاری بیعت کرتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ سے بیعت کرتے ہیں ان کے ہاتھوں پر اللہ کا ہاتھ ہے۔
سورۃ الفتح آیت ۹۔۱۰ (پارہ ۲۶)
اِس آیت میں اللہ تعالیٰ نے خاص طور پر کہا کہ آپ ﷺ پر ایمان لاؤ اور انکی تعظیم کرو اور آپ ﷺ جو بیعت کرتے ہیں ان کے ہاتھوں پر آپ ﷺ کا ہاتھ نہیں بلکہ اللہ کا ہاتھ ہے یہ اللہ تعالیٰ خود بیان کر رہے ہیں تو کیا شرک ہے اور یہی سنت اولیاء کرام نے اپنایا ہوا ہے یہ لوگ بھی آپ ﷺ کی طرح بیعت کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ ﷺ کی تعظیم وتوقیر کے لئے فرماتے ہیں۔
اے ایمان والو اللہ اور اُسکے رسول سے آگے نہ بڑھو اور اللہ سے ڈرو بیشک اللہ سنتا جانتا ہے اے ایمان والو اپنی آوازیں اونچی نہ کرو اس نبی ﷺ کی آواز سے اور ان کے حضور بات چلا کر نہ کہو جیسے آپس میں ایک
یہ متن صفحے کی تصویر سے ٹائپ کیا گیا ہے اور ابھی جانچا نہیں گیا — اس میں غلطی ہو سکتی ہے۔ اصل صفحہ ہی معتبر ہے۔
صفحہ بدلنے کے لیے دائیں بائیں سوائپ کریں