۲۶ از ۷۱
حضرت اویس قرنیؓ کی روح تو پرواز نہیں کر گئی تو حضرت عمرؓ نے آپ کو پکڑ کر اٹھا دیا تو حضرت اویس قرنیؓ نے کہا کہ یہ کیا غضب کر دیا تین چوتھائی کو بخشوا دیا تھا اب غور کریں کہ آپ ﷺ کے عاشق کا اللہ کے پاس کیا مقام ہوگا یہ عقل میں نہیں آسکتی۔ ایک اور بات قابل غور ہے کہ حضرت اویس قرنیؓ کو کیسے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کی تین چوتھائی اُمت کو بخش دیا ہے آپ ﷺ نے عاشق رسول کا مقام دیکھا کہ کیا اُن کا اسوقت اللہ تعالیٰ سے رابطہ نہیں ہوا ہوگا بالکل ہوا ہوگا رابطہ کے بغیر حضرت اویس قرنیؓ کیسے بتا دیں گے کہ تین چوتھائی اُمتی بخشوا لیئے ہیں تو غور کریں کہ آپ ﷺ کے عاشق رسول کو تو اللہ تعالیٰ اپنا دیدار کرا رہے ہیں تو کیا آپ ﷺ کو اللہ تعالیٰ اپنا دیدار نہیں کرا رہے ہوں گے بالکل کرا رہے ہوں گے بلکہ مستقل کرا رہے ہوں گے۔ یہ تو ہم مسلمان کتنے بدقسمت ہیں کہ اللہ کے حبیب ﷺ کی شان ہی نہیں پہچان سکے تو اللہ تعالیٰ کی شان کیسے پہچان سکتے ہیں تبھی تو مسلمان بدعت اور شرک کے چکر میں پڑ کر درود وسلام نہیں پڑھتا ہے۔ عشق رسول کا ایک اور واقعہ ہجرت کے وقت جب آپ ﷺ ایک غار میں اپنے ایک صحابی حضرت ابوبکر صدیقؓ کے ساتھ پہنچے تو آپ ﷺ تھک چکے تھے تو حضرت ابوبکرؓ نے آپ ﷺ کے آرام کے لیے کہ کہیں کوئی سانپ آپ ﷺ کو تنگ نہ کرے آپ نے اس غار کے تمام سوراخ بند کر دئے لیکن ایک سوراخ باقی بچا تو حضرت ابوبکرؓ نے اس سوراخ پر اپنا پاؤں رکھ دیا کہ کہیں اس سوراخ سے کوئی کیڑا آپ ﷺ کو تنگ نہ کرے اور پھر آپ ﷺ کا سر اپنے گود میں رکھ دیا اس دوران جب آپ ﷺ سو رہے تھے کہ ایک سانپ نے اسی سوراخ سے حضرت ابوبکرؓ کے پاؤں کو کاٹا لیکن حضرت ابوبکرؓ نے اپنا پاؤں نہیں ہٹایا کہ کہیں آپ ﷺ کی آنکھ نہ کھل جائے اس تکلیف کو برداشت کرتے رہے لیکن آنسوں پر اختیار نہیں تھا جو تکلیف کے باعث حضرت ابوبکرؓ کے آنکھ سے نکل کر آپ ﷺ کے رخسار پر گر پڑے جسکی وجہ سے آپ ﷺ کی آنکھ کھل گئی آپ ﷺ نے دریافت کیا کہ کیا ہوا حضرت ابوبکرؓ نے آپ ﷺ سے واقعہ بیان فرمایا تو آپ ﷺ نے لعاب دہن نکال کر اس جگہ لگایا تو حضرت ابوبکرؓ کا زخم اور درد صحیح ہو گیا۔ یہ غور کرنے والی بات ہے کہ آپ ﷺ کا لعاب دہن بھی کتنا قیمتی ہے اور وہ صحابی کتنے خوش نصیب ہیں کہ آپ ﷺ کا سر مبارک آپ کی گود میں تھا اور اس صحابی کی آپ ﷺ سے محبت اور احترام کتنا ہے آپ ﷺ سے محبت کیا شرک ہے نہیں ایسی بات نہیں۔
یہ متن صفحے کی تصویر سے ٹائپ کیا گیا ہے اور ابھی جانچا نہیں گیا — اس میں غلطی ہو سکتی ہے۔ اصل صفحہ ہی معتبر ہے۔
صفحہ بدلنے کے لیے دائیں بائیں سوائپ کریں