۲۵ از ۷۱
نکالنے کا بھی ثواب ملے گا اور اسپر عمل کرنے والوں کو بھی ثواب بغیر اسکے عمل کرنے والوں کے ثواب میں کچھ کمی کی جائے اور جس نے اسلام میں برا طریقہ نکالا تو اس پر وہ طریقہ نکالنے کا بھی گناہ اور اس طریقے میں عمل کرنے والوں کے گناہ بھی بغیر اسکے ان عمل کرنیوالوں کے گناہ میں کمی کی جائے۔
اُس عاشق رسول ﷺ نے بھی مسلمانوں کو رحمت حاصل کرنیکا اور آپ ﷺ کی نظر کرم حاصل کرنے کا ایسا طریقہ نکالا جس طرح حضرت عمر فاروقؓ نے تراویح کو باجماعت کرنا اور بہت سے طریقہ متعارف کرائے ہیں آپ ﷺ کے وصال کے بعد تو کیا حضرت عمرؓ کو آپ ﷺ نے بشارت سے اپنی خوشی کا اظہار نہیں کیا ہوگا۔ جب تک کسی بھی انعام وکرام والے لوگوں سے جا کر پوچھو گے نہیں اُس وقت تک آپ کو معلوم نہیں ہوگا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کا حبیب کتنا خوش ہوتے ہیں جب کہیں بھی درود وسلام کی محفلیں منعقد کی جاتی ہیں اور اس محفل پر اللہ تعالیٰ کتنی مہربانی کر رہے ہوں گے اس کا اندازہ ہی نہیں لگا سکتے ہیں یہ مہربانی صرف اللہ کے وہ بندے دیکھ سکتے ہیں جن کی آنکھیں اللہ تعالیٰ روشن کرتے ہیں۔ اور اب اگر کوئی آپ ﷺ پر درود وسلام نہیں بھیجتا ہے وہ گناہ گار ہے اور جو اس آیت کو نہیں مانتا وہ قرآن کا منکر ہے اور جو درود وسلام کی مخالفت کرتا ہے تو اسکا معاملہ کیا ہوگا یہ اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے۔ درود وسلام کی محفلیں بھی آپ ﷺ سے محبت اور عقیدت کا نمونہ ہے آپ ﷺ سے محبت کرنا کوئی شرک نہیں ہے حضرت اویس قرنیؓ جنہوں نے کبھی بھی آپ ﷺ کا دیدار نہیں کیا لیکن آپ کو صحابی کا رتبہ ملا صرف آپ ﷺ سے عشق کرنے کی وجہ سے۔ حضرت اویس قرنیؓ کیسے عاشق رسول ﷺ تھے کہ جب آپ کو معلوم ہوا کہ آپ ﷺ کا ایک دانت مبارک شہید ہو گیا ہے تو حضرت اویس قرنیؓ نے اپنے تمام دانت شہید کردیئے کہ معلوم نہیں کہ آپ ﷺ کا کونسا دانت شہید ہوا ہوگا تو کیا یہ شرک ہے یہ کیسا شرک ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اِن کو صحابی کا درجہ عطا کردیا ہے بلکہ حضرت اویس قرنیؓ کا اللہ کے پاس کیا مقام ہوگا دیکھے آپ ﷺ نے دو جلیل وقدر صحابی حضرت عمرؓ اور حضرت علیؓ کو حضرت اویس قرنیؓ کی خدمت میں بھیجا کہ وہ آپ سے اپنی اُمت کی بخشش کی دعا کرائیں حضرت اویس قرنیؓ نے جب آپ ﷺ کا یہ پیغام سنا تو آپ سجدہ میں گر گئے اور جب کافی دیر گذر گئی تو حضرت عمرؓ کو فکر لاحق ہوئی کہ کہیں
یہ متن صفحے کی تصویر سے ٹائپ کیا گیا ہے اور ابھی جانچا نہیں گیا — اس میں غلطی ہو سکتی ہے۔ اصل صفحہ ہی معتبر ہے۔
صفحہ بدلنے کے لیے دائیں بائیں سوائپ کریں