۲۲ از ۷۱
لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ سب نظر کا دھوکا ہے یا ٹیلی پیتھی ہے یا یہ وہم ہے۔ شیطان انسان کے دماغ میں ایسے ایسے دلائل ڈالتا ہے کہ مسلمان اِس ولی کے پاس جانے سے گریز کرتے ہیں۔
بولا تیری عزت کی قسم ضرور میں ان سب کو گمراہ کردوں گا مگر جو اُن میں تیرے چنے ہوے بندے ہیں۔
سورۃ جن آیت ۸۳ (پارہ ۲۳)
اِس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ شیطان نے اللہ تعالیٰ سے کہا ہے کہ میں تیری قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں سب کو گمراہ کردوں گا مگر اُنکو نہیں جو تیرے چنے ہوے بندے ہیں اللہ تعالیٰ کے چنے ہوے بندے صرف وہ لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ کا انعام وکرام ہے اور جن کو اللہ تعالیٰ غیب کا علم عطا کرتے ہیں۔ اسی لئے تمام انبیاء کرام اور اولیاء کرام ہی وہی چنے ہوے بندے ہیں جن پر اللہ تعالیٰ کا انعام وکرام ہے۔ اس لئے شیطان ہر طرح کی کوشش کرتا ہے کہ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے چنے ہوے بندوں کو اپنا رہبر نہ بنا سکیں۔ کیونکہ اِن لوگوں کی لگام یا اسٹرینگ اللہ تعالیٰ کے چنے ہوئے بندوں کے ہاتھ میں آجاتی ہے جسکی وجہ سے شیطان بے بس ہو جاتا ہے۔ اور جب مسلمان شیطانی چالوں سے بچ جاتا ہے تب مسلمان صیح دین پر گامزن ہو جاتا ہے یہاں سے مسلمان کی ترقی شروع ہو جاتی ہے اور مومن بھی بن جاتا ہے۔ اولیاء کرام مومن کی تعریف کرتے ہیں کہ مومن وہ لوگ ہیں جن کا دل ذکر الٰہی میں مشغول ہو جاتا ہے اور آنکھیں روشن ہو جاتی ہیں جیسے کے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔
اور ڈر والوں کا دوست اللہ یہ لوگوں کی آنکھیں کھولتا ہے اور ایمان والوں کے لئے ہدایت ورحمت۔
سورۃ الجاثیہ آیت ۲۵ (پارہ ۲۵)
اولیاء کرام مومن ہوتے ہیں اس لئے ہر مسلمان کو اولیاء کرام کے لئے شک وشبہ دل سے نکال دینا چاہئے کیونکہ شیطان ہی ہے جو مسلمان کے دل میں شک وشبہ ڈالتا ہے اب دیکھے کہ اللہ تعالیٰ قرآن میں صاف صاف کہہ رہا ہے اے ایمان والو آپ ﷺ پر درود وسلام بھیجو لیکن شیطان یہ کام کرنے نہیں دیتا اور دل میں شرک اور بدعت کا وسوسہ ڈالتا ہے۔
یہ متن صفحے کی تصویر سے ٹائپ کیا گیا ہے اور ابھی جانچا نہیں گیا — اس میں غلطی ہو سکتی ہے۔ اصل صفحہ ہی معتبر ہے۔
صفحہ بدلنے کے لیے دائیں بائیں سوائپ کریں