۱۴ از ۷۱
میں علم کا شہر ہوں اور علیؓ علم کا دروازہ ہیں۔
آپؐ نے دین کا علم حاصل کرنے کے لئے دروازہ بھی بتا دیا ہے کہ اگر کسی نے اِس دروازہ تک رسائی حاصل کر لی تو آپؐ تک رسائی ممکن ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انعام واکرام کا سلسلہ آپؐ، حضرت علیؑ، حضرت امام حسنؓ اور امام حسینؑ کے دنیا سے چلے جانے کے بعد ختم نہیں کیا ہے بلکہ اللہ تعالیٰ نے دین سمجھنے کے لئے امامین کا سلسلہ شروع کیا اور پھر آل رسولؐ میں انہیں امامین سے اولیاء کرام کی صورت میں یہ سلسلہ جاری وساری ہے آپؐ کو اللہ تعالیٰ نے جو علم دیا ہے وہ اب آل رسول (اولیاء کرام) میں منتقل ہوگیا ہے انہیں اولیاء کرام سے رہبری مل سکتی ہے اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ اب کسی کو ان اولیاء کرام کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے تو وہ بہت خسارے میں ہیں کیونکہ وہ لوگ سیدھا راستہ چھوڑ کر فرقوں میں بٹ گئے ہیں یہ کہہ کر جان نہیں چھڑانا چاہیئے کہ قرآن اور احادیث موجود ہیں پھر کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن یہ کیوں نہیں سوچتے ہیں کہ قرآن شریف اور حدیث شریف سمجھنے کے لئے کہیں تو جاتے ہیں کسی کو اپنا رہبر تو بناتے ہیں یا کسی کی لکھی ہوئی قرآن کی تفسیر سے تو سمجھتے ہیں کیا اس لکھنے والے کو رہبر نہیں بنا لیتے ہیں اور ایک حافظ قرآن جسنے صرف قرآن حفظ کیا ہے اور دین کے متعلق کچھ بھی نہیں جانتا ہے وہ مسجد کا امام بن جاتا ہے نماز پڑھانے تک تو صحیح ہے لیکن معصوم مسلمان دین جاننے کے لیئے اس امام کو اپنا رہبر بنا لیتے ہیں اس سے دین کی باتیں سمجھتے ہیں جب کے وہ خود دین کو نہیں سمجھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ فرقے وجود میں آتے رہتے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے کے مسلمان کس طرف جا رہے ہیں اللہ تعالیٰ مسلمانوں پر رحم کرے۔ اور دیکھے جو اصلی دین کے رہبر ہیں جن پر اللہ تعالیٰ کا انعام وکرام ہے اُدھر جانے سے کتراتے ہیں اور مسلمان وہاں نہ جانے کے بے تحاشہ دلائل پیش کریں گے کیونکہ شیطان انہیں اِس انعام وکرام کے راستے کی طرف جانے سے روکتا ہے کیونکہ انہی لوگوں سے دین کی سمجھ آئے گی اور فرقہ پرستی سے باز آئیں گے ایک بات غور طلب ہے کہ کتابیں پڑھ کر انسان استاد، پروفیسر اور ڈاکٹر کہلا سکتے ہیں لیکن دین کے معاملے میں عالم دین نہیں ہو سکتا ہے کیونکہ عالم دین بنے کے بعد دین کے متعلق اپنی سوچ کے مطابق فتویٰ دیتا ہے یہ عالم کسی فرقے کے عالم تو ہو سکتے ہیں لیکن دین کے عالم نہیں ہو سکتے ہیں دین کے عالم صرف اور صرف اولیاء
یہ متن صفحے کی تصویر سے ٹائپ کیا گیا ہے اور ابھی جانچا نہیں گیا — اس میں غلطی ہو سکتی ہے۔ اصل صفحہ ہی معتبر ہے۔
صفحہ بدلنے کے لیے دائیں بائیں سوائپ کریں