۸۷ از ۱۰۰
سے سجدہ نہیں ہوتا اور مُرشدِ کامل کے متعلق شک کرنا بھی جرم ہے اور اس سے میں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ مُرشدِ کامل ہر لمحہ مرید کے ساتھ اُسی طرح موجود ہوتا ہے جیسے جسم کے ساتھ رُوح۔ میری اپنی محبّت یہ ہے جو میرے قلب کی آواز ہے۔
کِسی شاعر نے بھی اس کی تصدیق میں یہ شعر کہا ہے۔
۱۹۵۸ء میں مَیں تھانہ چھاؤنی سیالکوٹ میں تعینات تھا۔ سیّد محمد منشا شاہ تھانیدار میرے دوست ہیں۔ دس بجے شب مجھے ہمراہ لے کر دربار شریف منڈیر سیّداں پہنچے۔ مجھے حضور سرکارِ عالی کی بارگاہ میں بیعت کرنے کے لیے پیش کیا۔ حضور پاک نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ آپ تو پہلے ہی بیعت ہیں۔ میں نے اثبات میں جواب دیتے ہوئے عرض کیا کہ واقعی میں نقشبندی سلسلہ میں حضرت کرماں والوں کا بیعت ہوں لیکن میں یہاں بیعت ہونا چاہتا ہوں۔ حضور سرکارِ عالی نے فرمایا کہ حضرت کرماں والوں کی اجازت کے بغیر ایسا نہیں ہو سکتا۔ ان سے پوچھ لیتے ہیں۔ میں نے دل میں خیال کیا کہ حضرت
یہ متن صفحے کی تصویر سے ٹائپ کیا گیا ہے اور ابھی جانچا نہیں گیا — اس میں غلطی ہو سکتی ہے۔ اصل صفحہ ہی معتبر ہے۔
صفحہ بدلنے کے لیے دائیں بائیں سوائپ کریں