۵ از ۱۰
بولنا بھی گناہ ہے کہ نعوذباللہ آپﷺ حیات نہیں ہیں۔
سورہ البقرۃ آیت ۱۵۴ (پارہ ۴)۔
"اور جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہیں ہاں تمہیں خبر نہیں۔"
سورۃ آل عمران آیت ۱۷۰۔۱۷۱ (پارہ ۴)۔
" اور جو اللہ کی راہ میں مارے گئے انہیں ہرگز مردہ نہ خیال کرنا بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں روزی پاتے ہیں شاد ہیں اور اس پر جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دیا اور خوشیاں منا رہے ہیں اپنے پچھلوں کی جو ابھی ان سے نہ ملے کہ ان پر نہ کچھ اندیشہ ہے اور نہ کچھ غم خوشیاں مناتے ہیں اللہ کی نعمت اور فضل کی اور یہ کہ اللہ ضائع نہیں کرتا اجر مسلمانوں کا۔"
مندرجہ ذیل حدیث سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ ہے کہ ہمارے پیارے نبیﷺ زندہ ہیں کیونکہ ہمارے پیارے نبیﷺ فرما رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ دین کی سمجھ قیامت تک عطا کرتا رہے گا اور حبیب خداﷺ قیامت تک بانٹتے رہیں گے۔ اس لئے یہ سمجھنا چاہئے کہ آپﷺ قیامت تک حیات ہیں تبھی تو قیامت تک بانٹتے رہیں گے۔
بخاری شریف جلد دوم صفحہ ۴۰۴ حضرت معاویہؓ سے روایت:۔
"اللہ کو جسکی بھلائی منظور ہوتی ہے اسکو دین کی سمجھ عنایت فرماتا ہے اور میں تو بانٹنے والا ہوں دینے والا اللہ ہے اور یہ (اسلام کی) جماعت ہمیشہ اللہ کے حکم پر قائم رہے گی دشمنوں سے اسکو کچھ نقصان نہ پہنچے گا یہاں تک کہ اللہ کا حکم آجائے گا (قیامت)۔"
مندرجہ ذیل احادیث سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے پیارے نبیﷺ کے پردہ کرنے کے بعد بھی درود اور سلام بھیج سکتے ہیں۔
یہ متن صفحے کی تصویر سے ٹائپ کیا گیا ہے اور ابھی جانچا نہیں گیا — اس میں غلطی ہو سکتی ہے۔ اصل صفحہ ہی معتبر ہے۔
صفحہ بدلنے کے لیے دائیں بائیں سوائپ کریں