۲ از ۱۲
محبوبیت کا مقام مقام فقر سے بلند ہے محبوبیت میں بھی سب سے اعلیٰ مقام ہمارے پیارے نبی ﷺ کا ہے یعنی حبیب کا یہ مقام کسی اور کو میسر نہیں ہے چہاردہ معصومین میں حضرت امام حسینؓ کی آل میں ۹ امام اور سولویں محبوب حضرت محبوب الہیؒ ہیں یعنی حسینی سید ہیں پندرویں محبوب یعنی حضرت غوث پاکؒ اور سترویں محبوب حضرت محبوبِ ذاتؒ حسنی سید ہیں قربلا میں حضرت امام حسنؓ کی آل میں سے حضرت حسن مشنیٰؓ زندہ بچ گے تھے یزیدی کتے انہیں مردہ سمجھ کر چھوڑ کر چلے گئے تھے انہی کی آل سے پندرویں اور سترویں محبوب پیدا ہوئے۔ یہ پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ ایک اللہ کے محبوب پاکستان میں پیدا ہوئے ہیں انکا مقبرہ سیالکوٹ کے قریب سہو والا کے پاس منڈہیر شریف سیدہ میں موجود ہے۔ حضرت محبوب ذاتؒ ۲۰ شعبان یعنی ۸ فروری ۱۹۶۰ میں دنیا سے پردہ کرگئے انکے چار بیٹے ہیں چاروں کے چاروں ولی اللہ ہیں کیونکہ آپؒ فرماتے تھے میرے چاروں بیٹے نور نظر لخت جگر ہیں عمر بھر کی کمائی ہے ایک اللہ کے محبوب کی عمر بھر کی کمائی مقامِ محبوبیت ہے
محبوب ذاتؒکا قد مبارک میانہ گندمی رنگ۔ دلکش جسم۔چوڑی پیشانی۔ آبر و و پیوستہ جنکا باہمی فاصلہ بہت کم لمبی پلکیں۔ ناک اونچی۔خوبصورت وسیع رخسار جو نہ پھولے ہوئے تھے اور نہ آٹھے ہوئے تھے۔ لب مبارک باریک دیدہ زیب۔ کشادہ دہن۔ دندا ن مبارک چمکدار اور علیحدہ علیحدہ۔ریش مبارک گھنی مٹھی بھر۔زلف مبارک گھنگریالی سینہ کشادہ۔ ہاتھ کی ہتھیلی کشادہ اور بھری۔انگشت مبارک نرم اور بازو مبارک نرم و نازک اور مناسب تھے۔آپؒ کی آواز کلام شیریں اور اونچی آپؒ کا لہجہ خوش گوارتھا۔
آپؒ کوسادہ سفید لباس پسند تھا آپؒ عربی وضع کا کھلی آستنیوں والا لمبے سوتی کپڑے کا کرتااور لٹھے کی شلوار پہنتے سر پر مشہدی لنگی نوکدار کلاء اُپر بندھی ہوتی تھی یا رومی ٹوپی پہنتے یا عربی رومال مع دستار ہوتا۔کر تے کے اُپر واسکٹ یا لمبا کھلے کالر والا فراک کوٹ پہنتے یا شیروانی سفید یا سیاہ رنگ کی زیب تن فرماتے جو آپؒ کو بڑی زیب دیتی تھی آپؒ مجاہدانہ ہتھیار وں کی پیٹی با ندھتے تھے اور فرماتے تھے کہ میں اللہ کا مجاہد ہوں پیٹی میں تلوار۔خنجر اور پستول بھی پہنتے۔آپؒ کے گلے میں قرآن مجید بھی ہوتا تھا۔سیاہ رنگ کا عربی جبہ مبارک بھی پہنتے اور گلہ مبارک میںسبز رنگ کا ڈوپٹہ پہنتے۔آپؒ دائیں داست مبارک کی چھنگلیاںمیں چاندی کی انگھوٹی پہنتے جس کا نگینہ یمنی یاقوت کاہوتا۔آپؒ کے داست مبارک میں اعصاء بھی رکھتے تھے پائوں میںسا دہ مکیش مع موزے پہنتے تھے۔
یہ متن مصنف کی اپنی ٹائپ شدہ (InPage) فائل سے لیا گیا ہے۔
صفحہ بدلنے کے لیے دائیں بائیں سوائپ کریں