۹۴ از ۱۰۰
محمد دین نے مزید کہا۔ یہ سرکارِ عالی حضرت محبوبِ ذات کی ایک کرامت ہے جس نے ہماری کایا پلٹ دی۔ ماشاء اللہ آج میرا لڑکا جوان ہے اور کافی صحتمند ہے۔
میں سیّد افتخار احمد حسین راقم “کتاب مرآۃ الرحمٰن” اپنی زندگی کا سنہری واقعہ بیان کرتا ہوں۔ میرے والدِ محترم و مکرّم حضرت قبلہ سیّد احمد حسین قدس سرہٗ العزیز لوگوں کو فیضِ رُوحانی کا خزانہ لٹا رہے تھے کہ میرے دل میں خیال پیدا ہوا کہ دریائے رحمت جوش میں ہے۔ ہمیں بھی کچھ عطا ہو جائے۔ میرے والدِ محترم اور مرشدِ کامل نے نگاہ اُٹھا کر میری طرف دیکھا تو مجھ پر جذب کی کیفیت طاری ہو گئی۔ جو تقریباً ایک سال تک جاری رہی جس میں مجھے دنیا و مافیہا کی کوئی خبر نہ رہی۔ چُپ چاپ نہ بولے نہ کھائے پیئے گزار دیئے حضور سرکارِ عالی نے مجھ پر دُنیا کے پردے گرا دیئے اور آخرت کے پردے ہٹا دیئے میری رُوح کو آسمانوں کی سیر کرائی۔ جنّت و دوزخ دکھایا۔ چاند سُورج ستاروں کو دکھایا۔ زمین پر پانی میں جو مخلوقات ہے دکھائی غرضیکہ تحت الثریٰ تک تمام مخلوقِ خدا دکھائی۔ میں نے جب دیکھا کہ میں اس جہاں میں نہیں ہوں تو حضورِ پاک نے ارشاد فرمایا بیٹا میں تمہارے ساتھ ہوں۔ جب یہ جذب کی حالت ہٹی تو پھر مجھے تمام اس جہاں کی چیزیں نظر آنے لگیں۔ میں یہ سمجھا کہ یہ حالت صرف سب بھائیوں میں سے مجھ پر ہی ہوئی ہے تو میں نے ایک یوم اپنے برادران کو پوچھا کہ آپ نے بھی یہ سب کچھ جذب کی کیفیت میں دیکھا ہے تو انہوں نے کہا یہ سب کچھ حضور سرکارِ عالی نے ہمیں بھی مختلف مواقع پر دکھایا ہے۔
یہ متن صفحے کی تصویر سے ٹائپ کیا گیا ہے اور ابھی جانچا نہیں گیا — اس میں غلطی ہو سکتی ہے۔ اصل صفحہ ہی معتبر ہے۔
صفحہ بدلنے کے لیے دائیں بائیں سوائپ کریں