۲ از ۱۰
رحمتوں اور برکتوں کی بارش ہوتا ہے یہ تو اُس مسلمان کی خوش نصیبی ہوگی جسکا ہم اندازہ ہی نہیں کر سکتے ہیں ۔ جب حبیب خداﷺ تشریف لائیں گے تو احترام کے طور کھڑے ہو جانا چاہیے اسی لیے ایک ولی اللہ نے کھڑے ہو کر سلام پڑھنے کی ریت ڈالی یہ اُس ولی نے ایک نیک طریقہ متعارف کرایا تا کہ مسلمانوں کو زیادہ ثواب حاصل ہو۔ اب اس نیک طریقہ نکالنے پر اس ولی کو اللہ تعالیٰ نے کتنا ثواب دیا ہوگا اِس مندرجہ ذیل حدیث پر غور کریں۔
مسلم شریف کی حدیث ہے کہ۔
" آپﷺ نے فرمایا جس شخص نے اسلام میں نیک طریقہ نکالا اسکو طریقہ نکالنے کا بھی ثواب ملے گا اور اسپر عمل کرنے والوں کو بھی ثواب بغیر اسکے عمل کرنے والوں کے ثواب میں کچھ کمی کی جائے اور جس نے اسلام میں برا طریقہ نکالا تو اس پر وہ طریقہ نکالنے کا بھی گناہ اور اس طریقے میں عمل کرنے والوں کے گناہ بھی بغیر اسکے ان عمل کرنیوالوں کے گناہ میں کمی کی جائے۔"
اُس عاشق رسول نے بھی مسلمانوں کو رحمت حاصل کرنیکا اور حبیب خداﷺ کی نظر کرم حاصل کرنے کا ایسا طریقہ نکالا جسطرح حضرت عمر فاروقؓ نے تراویح کو باجماعت کرا اور بہت سے طریقہ متعارف کرائے ہیں اور تراویح کا وقت عشاء کی نماز سے جوڑنے کی بدعت جو حضرت عمر فاروقؓ کے زمانے میں ہوئی اس بدعت کو بھی حضرت عمر فاروقؓ نے اچھی بدعت کہی جو مندرجہ ذیل حدیث سے معلوم ہوتی ہے
بخاری شریف جلد اول صفحہ ۸۰۷ اور ۸۰۸ حضرت ابوہریرہؓ سے روایت:۔
" آپﷺ نے فرمایا جو شخص رمضان کی راتوں میں (تراویح میں) ایمان رکھ کر ثواب کی نیت سے کھڑا رہے اس کے اگلے گناہ بخش دیے جائیں گے ابن شہاب نے کہا آپﷺ کی وفات ہوگئی اور لوگوں کا یہی حال رہا کیلیے اور جماعتوں سے تراویح پڑھتے تھے حضرت ابوبکر صدیقؓ کی خلافت میں بھی ایسا ہی رہا اور حضرت عمرؓ کی شروع خلافت میں اور امام مالک نے ابن شہابؓ سے روایت کی انہوں نے حضرت
یہ متن صفحے کی تصویر سے ٹائپ کیا گیا ہے اور ابھی جانچا نہیں گیا — اس میں غلطی ہو سکتی ہے۔ اصل صفحہ ہی معتبر ہے۔
صفحہ بدلنے کے لیے دائیں بائیں سوائپ کریں