حضرت محبوبِ ذاتؒ — حالاتِ زندگی
۵ از ۸
اللہ تعالیٰ نے آپؒ کو مقام محبویت سے نوازہ ہے یہ مقام وہ مقام ہے جو مقام فخر سے بلند ہے مقامِ فخر پر خواجہ معین الدین چشتیؒ۔ حضرت دادا گنج بخشؒ۔اور بہت سارے اولیا ء اللہ ہیں یہ مقامِ محبوبیت بہت ہی کم ہستیوں کے نصیب میں ہے محبو بِ ذات کے خلفاء حضرات بیان فرماتے ہیں کہ مقامِمحبوبیت صرف ۱۷ ہستیوں کو ملا ہے پہلے محبوب حبیب خدا ﷺ ہیں اور حبیب خدا کا لفظ صرف ہمارے پیارے نبی ﷺ کے لئے استعمال ہوتاہے وہ کوئی اور ہو ہی نہیں سکتا ہے۔ ۱۷ اگست ۱۹۴۸ء کو سرکا ر محبو بِذاتؒ کے تمام مرید جو جس شہر یا جس جگہ پر تھے اُنکو غیب سے آواز سنائی دی کہ آپ لوگ بڑے خوش نصیب ہیں کہ آپ لوگوں کے ہادی و رہبر یعنی محبوبِ ذات محبو بیت کے درجہ پر فائز ہونے والے ہیں لاہو ر میں آپؒ کے خلیفہ کے ڈیرہ پر ایک شخص جو باطنی طو ر پر لاہور کا گورنر تھا انکا نام مست باغ علی نے یہ خبر سنائی کہ آپ لوگوں کے پیر و مرشد حضرت محبوب ذاتؒ ایک نورِ مجرد ہیںچراغ لے کر بھی ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گا اِس قسم کی خوشخبریاں حضرت محبوبِ ذات کے تمام مریدین جو پورے برے صغیر ہندو پاکستان میں پھیلے ہوئے تھے ملیں۔تمام مریدین اور باطنی لوگ ایک مقرر دن میںدربار شریف پہنچ گئے اور حضرت محبوبِ ذات کی محبوبیت کی محفل میں شرکت کی۔آپؒ ۳۰ سال ہندوں میں شمع اسلام روشن کرتے رہے۔ آپؒ ہندوستان کا سفر پاکستان بننے سے پہلے کیا شاہد ہی کوئی ایسا شہر نہ ہو جہاں آپؒ نے تبلیغ اسلام نہ کیا ہو۔بنارس۔ انبالہ۔نیتی تال۔جبل پور۔الہ آبار۔الموڑو۔لکھنو۔لال کڑتی۔وغیرہ میں تبلیغ فرمائی۔آپؒ کی محفل میں ہندوں سکھ اورعیسائی جوق اور درجوق آتے ور ایمان کی دولت سے مالا مال ہوکر اپنے دلوں کی قندیل اسلام سے روشن کرکے واپس جاتے۔آپؒ ہر جگہ جمعہ مبارک کے خطبات دیتے اور مسلمانوں کو مومن بننے کی تلقین کرتے۔ آپؒ کے پاس ہر مذہب اور فرقے لوگ آتے اور جب واپس جاتے تو سب کا ایک دین ہوتا یعنی اسلام نہ اسمیں نہ فرقہ ہوتا اور کوئی مذہب۔آپؒ تمام صحابہ کرام اجمعین اور اہل بیعت دونوں کی احترام کی تلقین کرتے اور فرماتے اولیاء اللہ۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے زمانے کی اصلاح کے لئے آتے ہیں اور غوث پاکؒاولیاء اللہ کے سردار (یعنی امام)ہیں۔آپؒ نماز کے بعد بازاروں میں تشریف لے جاتے اور لوگوں کو نماز کی تلقین کرتے۔آپؒ کئی متنازعہ مسائل کو حل کرتے۔ اکثر علما ء کرام بھی آپؒ کے پاس تشریف لاتے اور مختلف مسائل دریافت کرتے۔آپؒ سے کرامتیں بھی جاری رہی آپؒنے ہندوں کے لائے ہوئے لوھے کو پھونک مار سو نا کردیا اور تمام ہندو آپؒ کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔آپؒ نے مردے کو زندہ کیا جسکو دیکھ کر بہت سارے ہندو مسلمان ہوئے۔ آپؒ اپنے مریدوں کو اپنا دوست کہتے آپؒ کے تمام مرید مومن اور مقامِ فقر سے اشنا تھے یہ وہی مقامِ فخر جسکو علامہ اقبال کو تلاش تھی علامہ اقبال شیخ مجدد کی قبر پر حاضری دیتے ہیں اور یہ فرماتے ہیں۔
یہ متن مصنف کی اپنی ٹائپ شدہ (InPage) فائل سے لیا گیا ہے۔
صفحہ بدلنے کے لیے دائیں بائیں سوائپ کریں