حضرت محبوبِ ذاتؒ — حالاتِ زندگی
۱ از ۸
حضرت محبوبِ ذات سید احمد حسین گیلانیؒ ۱۲ ربیع الاول ۱۳۱۴ھ (۲۰ اگست ۱۸۹۶) بروزجمعہ کو منڈہیر شریف سیداں سیالکوٹ میںپید ا ہوئے آپؒ کی کنیت ابو محمد اور آپؒ تخلص عاجز ہے آپؒ کا قد مبارک میانہ گندمی رنگ۔ دلکش جسم۔چوڑی پیشانی۔ آبر و و پیوستہ جنکا باہمی فاصلہ بہت کم لمبی پلکیں۔ ناک اونچی۔خوبصورت وسیع رخسار جو نہ پھولے ہوئے تھے اور نہ آٹھے ہوئے تھے۔ لب مبارک باریک دیدہ زیب۔ کشادہ دہن۔ دندا ن مبارک چمکدار اور علیحدہ علیحدہ۔ریش مبارک گھنی مٹھی بھر۔زلف مبارک گھنگریالی سینہ کشادہ۔ ہاتھ کی ہتھیلی کشادہ اور بھری۔انگشت مبارک نرم اور بازو مبارک نرم و نازک اور مناسب تھے۔آپؒ کی آواز کلام شیریں اور اونچی آپؒ کا لہجہ خوش گوارتھا۔
آپؒ کوسادہ سفید لباس پسند تھا آپؒ عربی وضع کا کھلی آستنیوں والا لمبے سوتی کپڑے کا کرتااور لٹھے کی شلوار پہنتے سر پر مشہدی لنگی نوکدارکلاء اُپر بندھی ہوتی تھی یا رومی ٹوپی پہنتے یا عربی رومال مع دستار ہوتا۔کر تے کے اُپر واسکٹ یا لمبا کھلے کالر والا فراک کوٹ پہنتے یا شیروانی سفید یا سیاہ رنگ کی زیب تن فرماتے جو آپؒ کو بڑی زیب دیتی تھی آپؒ مجاہدانہ ہتھیار وں کی پیٹی با ندھتے تھے اور فرماتے تھے کہ میں اللہ کا مجاہد ہوں پیٹی میں تلوار۔خنجر اور پستول بھی پہنتے۔آپؒ کے گلے میں قرآن مجید بھی ہوتا تھا۔سیاہ رنگ کا عربی جبہ مبارک بھی پہنتے اور گلہ مبارک میںسبز رنگ کا ڈوپٹہ پہنتے۔آپؒ دائیں داست مبارک کی چھنگلیاںمیں چاندی کی انگھوٹی پہنتے جس کا نگینہ یمنی یاقوت کاہوتا۔آپؒ کے داست مبارک میں اعصاء بھی رکھتے تھے پائوں میںسا دہ مکیش مع موزے پہنتے تھے۔
آپؒ کا نو واسطوں سے نسبی تعلق حضرت غو ث الثقلین حضرت شیخ عبدا لقادر جیلانیؒ سے ہے اسی لئے آپؒ حسنی سید ہیں آپؒ کے چار فرزند اور سات بیٹیاں ہیں آپؒ نے اپنی جوانی میں ہی روحانی سفر پر روانہ ہوئے آپؒ پہلی رات اگوگی کے مقام پر بابا ملک شاہ کے مزار پر قیام کیا پھر وہاں حضرت غو ث پاکؒ نے آپؒ کو سور ج غروب ہونے تک سفر جاری رہنا کا فرمایا آپؒ نے فرمایا کہ حضرت غوث پاکؒ ۷ سال تک رہنمائی کرتے رہے سفر کے دوران آپؒ لاہور میں وزیر خان مسجد کے ساتھ منسلک سید ساد سائوف کے مزار پر قیام کیا پھر سفر کے دوران آپؒ پیر مکی اور دادا ہجویری کے دربار پر حاضری دی اور حضرت خواجہ معین الدین چستیؒکے مزار پر حاضری دی۔۲۴۔۱۹۲۳ میں آلہ آباد میںقیام کیاآپؒ نے ہامالیا کے راستے سفر کیا اور وہاں کے خاندان کو تبلیغ کیا آپؒ مری میں قیام کیا۔
یہ متن مصنف کی اپنی ٹائپ شدہ (InPage) فائل سے لیا گیا ہے۔
صفحہ بدلنے کے لیے دائیں بائیں سوائپ کریں