۴۳ از ۱۰۰
آپ اس وقت توحید بیان فرما رہے تھے۔ مولینا صاحب کا ظاہری علم آپ کے باطنی علم اور تجلّیات کے سامنے ہیچ ہو گیا۔ مولینا صاحب نے بھانپ لیا کہ آپ کی باطنی پرواز معرفت کی انتہائی بلندیوں پر ہے ان کو خطرہ لاحق ہوا کہ مبادا حضور پاک کی تجلّیات کی زد میں آ کر ان پر وجدانی کیفیت طاری ہو جائے اُنہوں نے جان چھڑانے میں عافیت سمجھی اور اپنی آمد کی غرض و غایت ظاہر کیے بغیر اصرار کر کے اجازت لی اور رخصت ہوئے۔ مولینا صاحب صرف ۱۵ - ۲۰ منٹ وہاں ٹھہرے اور بھاگنے کی سُوجھی۔ یہ عاصی اس محفل میں موجود تھا۔
۱۰ - حضور سرکار عالی قدس سرہٗ نے معاشی، معاشرتی، تمدنی، اقتصادی، زہد و تقویٰ، ریاضت و عبادت، علم و عرفان، جود و سخا الغرض زندگی کے ہر شعبے میں بے مثال ریکارڈ قائم کیے جن کی مثال تاریخِ اسلام یا تصوّف میں بہت کم ملے گی۔ آپ کی سخاوت، عبادت، اخلاق، خوراک اور شب بیداری بے مثال تھی۔ آپ میں سخاوت کی بھرمار اور انسان دوستی کا جذبہ بچپن سے ہی موجود تھا۔ سخاوت کا اندازہ کریں [ناخواندہ] آپ نے بچپن میں ایک گھگو گھوڑے بیچنے والی عورت کی تمنا پر اپنے کانوں [ناخواندہ] سنہری بالیاں اُتار کر اس کے حوالے کر دیں۔ خاندان کے واحد مہتاب ہونے کی وجہ سے گھر والوں نے پیار کی وجہ سے سنہری بالیاں آپ کے کانوں میں ڈال رکھی تھیں۔
بسا اوقات اپنے تن کے کپڑے اُتار کر حاجت مندوں کو دے دیتے اور اور فرماتے کہ مجھ سے زیادہ ضرورت مند تھے۔ ایک سردی کی شب آپ نے [ناخواندہ] بالکل نئی پلنش کی رضائی ایک عورت پر لا کر ڈال دی جو معہ بچّوں کے سردی سے ٹھٹھر رہی تھی۔ صبح جاگنے پر عورت کو کہا کہ یہ رضائی تم اپنے ساتھ اپنے گھر لے جاؤ کیونکہ تم مجھ سے زیادہ ضرورت مند ہو۔ سبحان اللہ۔
یہ متن صفحے کی تصویر سے ٹائپ کیا گیا ہے اور ابھی جانچا نہیں گیا — اس میں غلطی ہو سکتی ہے۔ اصل صفحہ ہی معتبر ہے۔
صفحہ بدلنے کے لیے دائیں بائیں سوائپ کریں